معاوضہ فنڈ

Exness فائنانشیل کمیشن کی ممبر ہے، جو فاریکس مارکیٹ کے مدنظر مالیاتی خدمات کی صنعت میں تنازعات کے حل میں مشغول ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔

فائنانشیل کمیشن کی تشکیل منصفانہ طور پر شکایات کا جائزہ لینے اور انہیں حل کرنے کیلئے ایک غیر جانبدار فریق ثالث بننے کیلئے ہوئی تھی۔ اس کی غرض صنعت کے انضباط کاروں اور قانونی نظام کی معرفت کی بجائے ایک زیادہ آسان، لطیف حل کی سہولت بہم پہنچانا ہے۔

کمیشن یقینی بناتا ہے کہ تاجران اور بروکرز ایک فوری، کارگر، غیر جانبدارانہ اور معتبر انداز میں اپنے تنازعات کو حل کروائیں، جبکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ تمام فریق اپنی تشویشات کا ایک منصفانہ اور مکمل جواب پا کر رخصت ہوں۔ کمیشن معاوضہ فنڈ کا استعمال کر کے تاجروں کیلئے اضافی تحفط بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ فائنانشیل کمیشن ایک خود مختار خارجی تنازعہ کے حل (EDR) کی تنظیم ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

معاوضہ فنڈ ممبران کے کلائنٹس کیلئے بیمہ پالیسی کا کام کرتا ہے۔ یہ فنڈ ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ میں رکھا جاتا ہے اور صرف تب استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی ممبر فائنانشیل کمیشن کے فیصلے کی پابندی کرنے سے انکار کرتا ہے۔

معاوضہ فنڈ کی فائنانسنگ کس طرح کی جاتی ہے؟

معاوضہ فنڈ کی فائنانسنگ ‎10% ماہانہ رکنیت کے واجبات کی تفویض کی معرفت فائنانشیل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔

کون کور ہے؟

فنڈ کا استعمال صرف اس فیصلے کیلئے ہوگا جو فائنانشیل کمیشن سے جاری ہوا ہو۔ یہ فنڈ خود اپنی زیر ہدایت ٹریڈنگ کے دوران تاجروں کو ہونے والے خسارے کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔ اگر بروکر کا دیوالیہ ہو جاتا ہے تو یہ بروکر کی مکمل کلائنٹ کی اساس پر لاگو نہيں ہوتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ کوریج کیا ہے؟

معاوضہ فنڈ صرف €20,000 فی کلائنٹ تک کے فائنانشیل کمیشن سے جاری شدہ فیصلوں کا احاطہ کرتا ہے۔

مزید معلومات کیلئے، براہ کرم فائنانشیل کمیشن کی ویب سائٹ اور ہمارے کلائنٹ کا اقرار نامہ سے رجوع کریں۔

اپنا تجارت کرنے کا طریقہ اپ گریڈ کریں

خود دیکھیں کہ Exness کیوں 700,000 سے زائد ٹریڈرز اور 64,000 شراکت داران کی پسندیدہ بروکر ہے۔