اوپر
CFD اور عمومی بیرمی مصنوعات میں نقصان کا ایک واضح خطرہ شامل ہوتا ہے اور آپ اپنی تمام سرمایہ کاری کردہ رقم کھو سکتے ہیں۔

ہمارے کلائنٹس کے فنڈز کا تحفظ کرنا

EXNESS سرمایہ کاری کردہ فنڈز کے تحفظ سے متعلق امور پر خصوصی زور دیتا ہے۔ ہم اپنے کلائنٹ کے فنڈز کی حفاظت کی اور اپنی مالی ذمہ داریوں کی فوری تکمیل کی ضمانت لیتے ہیں.

بڑے بینکوں کے ساتھ شراکت داری

ہم اپنے کلائنٹس کے مالی اثاثوں کے تحفظ کے لیے بہترین حالات فراہم کرتے ہیں، اس لیے ہم دنیا کے سب سے بڑے بینکوں کی بینک خدمات کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ وہ بینک جو فی الحال EXNESS کی خدمت کر رہے ہیں ان میں درج ذیل شامل ہیں:

Barclays Bank PLC, UK Baltikums Bank AS، لاتویا DBS بینک لمیٹیڈ (سنگاپور) OСBС بینک (سنگاپور)

معاوضہ فنڈز

کلائنٹس کے مفاد کا تحفظ فاریکس ٹریڈنگ کے دوران کیا جائے گا اس کی ایک اور ضمانت EXNESS کی معاوضہ فنڈز میں شرکت ہے، جس کا قیام خصوصی طور پر تحفظ فراہم کرنے اور کلائنٹس کے دعوؤں کی حفاظت ایسے معاملوں میں کرنے کے لیے عمل میں آیا ہے جہاں فاریکس بروکرز اپنی مالی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہیں۔

EXNESS مندرجہ ذیل معاوضہ جاتی فنڈز میں شرکت کرتا ہے: Investor Compensation Fundسرمایہ کار معاوضہ فنڈ (ICF, Cyprus).

فنڈز کا علیحدہ ذخیرہ کرنا

کلائنٹس کی رقم کو محفوظ طریقہ ہر ذخیرہ کرنے کے لیے، EXNESS میں ان کے فنڈز کمپنی کے فنڈز سے علیحدہ ایک خصوصی بینک اکاؤنٹ میں ذخیرہ کیے جاتے ہیں۔

مالیاتی آپریشن سیکوریٹی

ہر ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے ایک سیکوریٹی نظام موجود ہے۔ یہ اکاؤنٹ کے مالک کی شناخت اس کے ذریعہ ذاتی ایریا رجسٹر کرتے وقت ایک خصوصی کارروائی کے ذریعہ کرتا ہے۔ ایک قابل اعتماد سیکوریٹی نظام کا استعمال کرتے ہوئے، فاریکس مارکیٹ میں اس امر کی ضمانت دیتا ہے کہ کسی ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں مالیاتی آپریشنز صرف اکاؤنٹ کے مالک کے ذریعہ ہی انجام دیئے جاسکتے ہیں۔

ایک فاریکس رہنما

فاریکس مارکیٹ پر بعض بہترین ٹریڈنگ حالات کی پیش کش کرتے ہوئے، کمپنی نے عالمی فاریکس صنعت میں قائدانہ مقام حاصل کرلیا ہے۔ EXNESS کی خدمات یوروپیئن یونین کی بنیادی مالی ہدایات (MiFID) کی مطابقت کرتی ہیں اور یہ لائسنس یافتہ اور منضبط کردہ ہیں بذریعہ سائپرس سیکوریٹیز اور ایکسچنج کمیشن (CySEC، لائسنس نمبر 178/12)، Belize International Financial Services Commission (لائسنس نمبر IFSC/60/315/TS/14)۔

ٹریڈروں کے فنڈز کا تحفظ اور فاریکس آپریشنز EXNESS کی اعلی ترجیحات میں شامل ہیں۔ کمپنی کے بے داغ وقار کی تصدیق نہ صرف باوقار بین الاقوامی ایوارڈز سے کی جاسکتی ہے بلکہ ٹریڈر کمیونٹی کی آراء سے بھی ہوتی ہے، جو EXNESS کی خدمات کے معیار اور اس کے اعتبار مطلق کی قدر کرتا ہے۔ آج دنیا بھر کے ہزاروں ہزار ٹریڈرز ہمارے کلائنٹس بن گئے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

جوکھم کا نظم و نسق

EXNESS اپنے کلائنٹس کو جدید ترین ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور اضافی خدمات کی پیش کش کرتا ہے جو کئی فاریکس ٹریڈنگ کارروائیوں کو خود کار بنادیتے ہیں اور کسی بھی اکاؤنٹ کا بیلینس صفر ہونے سے خاص طور پر بچاتے ہیں۔ یہ سرمایہ کاروں کے فنڈز کے تحفظ اور منفی بیلینس ہونے پر لگنے والے مالی چارجز کو ٹالنے کے لیے خاص طور پر اہم ہے۔

Loading nanoRep Website Conversion Solution
host www.exness.asia | env production